لالوکی بے نامی پراپرٹی ریت مافیا خرید رہے ہیں:سشیل


پٹنہ، 07 اگست (یو این آئی)بہار کے نائب وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)قانون سازاسمبلی کے لیڈر سشیل کمار مودی نے آج راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو اور ان کے خاندان پر ریت مافیا کے ساتھ اقتصادی ملی بھگت کرکے تحفظ دینے کا نیا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر یادو کی بے نامی پراپرٹی غیر قانونی ریت کان کنی مافیا خرید رہے ہیں اور آر جے ڈی کی ریلی کی فنڈنگ بھی ریت مافیا ہی کر رہے ہیں۔مسٹر مودی نے یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں مسٹر یادو اور ان کے خاندان کا ریت مافیا سبھاش پرساد یادو کے ساتھ کس طرح سے اقتصادی تعلقات اور ملی بھگت ہے ، اس کا دستاویزی ثبوت فراہم کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہا کہ ریت مافیا سبھاش کی کمپنی بروڈسون کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ کو پٹنہ، بھوجپور اور سارن ضلع میں ریت کان کنی پٹا ملا ہوا ہے جس کی 2017 کے لئے بندوبستی کی رقم 166 کروڑ روپے ہے ۔ ان پٹوں میں بھوجپور کی بندوبستی کی رقم 102.99 کروڑ، پٹنہ کے 59 کروڑ 26 لاکھ اور سارن ضلع کا تین کروڑ 78 لاکھ روپے ہے ۔ نائب وزیر اعلی نے کہا کہ ریت مافیا سبھاش کی دوسری کمپنی ونش ¸ دھر کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ کو ویشالی اور جہان آباد ضلع کا ریت کان کنی پٹا ملا ہوا ہے جس کا سال 2017 کی بندوبستی رقم 21 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے ۔ اسی طرح سبھاش کی ایک اور کمپنی مور مکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کو ارول ضلع کا ریت کان کنی کاپٹا ملا ہوا ہے جس کی بندوبستی رقم سال 2017 میں 12 کروڑ 9 لاکھ روپے ہے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ اسی طرح بروڈسون، ونش ¸ دھر اور مورمکٹ ان تینوں کمپنیوں کو ریاست کے چھ سب سے باقی صفحہ 11 پر۔۔۔

Newest
Previous
Next Post »